پشاور کے نوجوان نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کر دی


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے نوجوان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کردی۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق جمیل احسان نامی ڈرائیور نے گاڑی میں رہ جا نے والے 5 ہزار پاﺅنڈ اور دیگر سامان مسافر تک پہنچا دیا۔

ٹیکسی ڈرائیور جمیل احسان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ 40 ہزار روپے، پاسپورٹ، ویزہ اور ٹکٹ بھی رہ گئے تھے۔ پاسپورٹ سے پتہ معلوم کر کے مسافر کے گھر نقدی اور دیگر سامان پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: پڑھائی میں دل نہ لگانے والے بچے کو باپ نے آگ لگا دی

مسافر منہاج علی نے ٹیکسی ڈرائیور کی ایمانداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری پر ڈرائیور جمیل احسان کا شکر گزار ہوں۔ ہزاروں پاؤنڈز اور روپے گم ہونے پر شدید پریشانی میں مبتلا تھا۔


متعلقہ خبریں