زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا، مراد سعید

ہارا ہوا لشکر اس دفعہ بھی ہارے گا، یہ لوگ میڈیا پر حکومت گراتے ہیں: مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کے لیے استعمال کیا۔ 

مراد سعید نے کہا کہ انہوں نے پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا اور منی لانڈرنگ ہوتی رہی، آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں، الیکشن کمیشن نے 6 ہفتوں کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو پارٹی اکاوَنٹس کے بھول بھلیوں کے کرداروں کا انتظار ہے، کہا گیا نیب کی کیا مجال اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا، ادھر بھی الٹا چوری اوپر سے سینہ زوری۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ قوم اب ان جماعتوں سے چند سوالوں کا جواب چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا سرٹیفکیٹ کیوں نہیں دیا ؟

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے آڈٹ ،ریکارڈ ،رسیدیں نہ جمع کرنے کے علاوہ اثاثے کیوں چھپائے؟ کیا زرداری لیگ کو یہودی لابی سیگل کو ادا کیے گئے پیسے کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا لندن اور امریکہ میں بنائے جانے والی کمپنیوں کا سامنے آنے کا ڈر ہے؟ کیا نواز شریف نے پارٹی کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا اسکے ثابت ہونے کا ڈر ہے؟

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے چاہتے ہیں، مراد سعید

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹھیکوں میں لیے جانے والے کمیشن اور کرپشن کا منظر عام پر آنے کا ڈر ہے؟


متعلقہ خبریں