منگیتر سے ملنے کی سزا، 6 ماہ قید

سنگاپور: قرنطینہ توڑنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کی جیل

سنگاپور: سنگاپور میں قرنطینہ توڑنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کی جیل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں موجود 52 سالہ برطانوی سیاح ایک ہوٹل میں 14 روز کے لیے قرنطینہ گزار رہے تھے کہ اس دوران وہ اپنی منگیتر سے ملنے کے لیے ہوٹل سے باہر نکل گئے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں کورونا ایس او پیز کے تحت غیرملکیوں کو دو ہفتوں تک قرنطینہ میں گزارنا ہوتا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 60 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 49 ہزار 311 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا بھر میں 9 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 8 ہزار 620 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں