آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست، سیریز بھارت کے نام



برسبین
ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا کرسیریز دو ایک سے جیت لی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: سابق کرکٹ کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت نے چار میچوں پر مشتمل سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لی ہے۔

آسٹریلوی بالر ز بڑے ہدف کا دفاع  کرنے میں ناکام  رہے اور  بھارتی بلے باز دوسری اننگز میں  جم کرکھیلے۔ شُب مین گل  نے 91 رنز بنائے، پنٹ نواسی رنز  بنا کر ناقابل شکست  رہے. 

آسٹریلیا نے بھارت کو 328 رنزکا ٹارگٹ دیا تھا، بھارت کے شُب مین گِل نے 91 اورپجارا نے 56 رنزکی اننگز کھیلی۔بھارت کے وکٹ کیپر پنت کی بیٹنگ نے جیت میں اہم کردارادا کیا، انہوں نے اناسی رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ 

یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے آئی سی سی کی ’ٹیمز آف ڈیکیڈ‘ کو آئی پی ایل ٹیم قرار دے دیا 

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 369 اور دوسری اننگز میں 294 رنز بنائے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 336 رنز اسکور کیے اور دوسری اننگز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔ 


متعلقہ خبریں