پی ڈی ایم احتجاج: وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات ہوئی۔ 

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اپوزیشن احتجاج اور امن وامان کے لیے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الیکشن  کمیشن کے سامنے  اپوزیشن کے احتجاج  کی صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

شیخ رشید احمد نے اس بابت کہا کہ شہر میں امن وامان بحال رکھنے کے لیے  ہر چیز پر نظر رکھی جائے گی، کیمروں سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کی اجازت ہے، امید ہے پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کو پر امن رکھے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کارکنان الیکشن کمیشن کے باہر پہنچنا شروع

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنان الیکشن کمیشن کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے۔ پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، غفور حیدری، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما  مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے جہاں سے وہ قافلے کی صورت میں الیکشن کمیشن پہچنیں گے۔

وکلا نے الیکشن کمیشن آفس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے وکلا کو الیکشن کمیشن آفس میں داخلے سے روک دیا۔

حکومت نے پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ احتجاج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کے لیے کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں