مریم نواز الیکشن کمیشن سے اپنے بارے میں بھی پوچھ لیں، فردوس عاشق اعوان


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز الیکشن کمیشن سے اپنے بارے میں بھی پوچھ لیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راجکماری کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔ مریم نواز کھانے کے بعد الیکشن کمیشن جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز الیکشن کمیشن سے اپنے بارے میں بھی پوچھ لیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے ان کا بھی کھاتہ کھول لیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے نظیربھٹو کی حکومت ختم کرنے کے لیے نواز شریف کو فنڈنگ کی گئی۔ اب یہ لوگ اداروں کوکمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کئی دہائیوں سے مستفید ہوتے رہے ہیں اور یہ لوگ جیب کترے بن کرعوام کو لوٹتے رہے۔


متعلقہ خبریں