عدالت کا کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم 

فائل فوٹو


اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم د ے دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت پرویز مشرف کیس میں مداخلت نہیں کر سکتی، کنول شوزب

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنما کے خلاف پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے بزرگ شہری راجہ عبدالرحمان کی درخواست پر تھانہ شالیمار کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار عبد الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ کنول شوذب نے ایف الیون میں گھر خریدا اور اردگرد متعدد درختوں کی کٹائی کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کو درخواست دی کہ کنول شوذب کو درختوں کی کٹائی سے روکا جائے، کنول شوذب گارڈ اور ڈرائیور کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور میری اہلیہ کو زدوکوب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: عدالت آج پی ٹی آئی کی خواتین اراکین اسمبلی کے متعلق فیصلہ سنائے گی

عدالت کو دی گئی درخواست میں درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ کنول شوزب نے اہلیہ کا موبائل توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔


متعلقہ خبریں