پی ٹی آئی نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا، شہباز گل 

پی ٹی آئی نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا، شہباز گل 

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صرف صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کوئی پیسہ کسی غیر ملکی سے نہیں لیا۔ پی ٹی آئی نے ایک ایک اکاؤنٹ کا حساب دیا اور 40 ہزار دستاویزات جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا جو کہ باعثِ فخر ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جب الیکشن کمیشن نے آپ لوگوں سے حساب پوچھا تو آپ نے جواب دیا، ہمارے ہاں ریکارڈ رکھنے کا رواج نہیں تھا، جواب تو اب آپ سے لیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنان الیکشن کمیشن کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے۔ پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، غفور حیدری، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما  مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے جہاں سے وہ قافلے کی صورت میں الیکشن کمیشن پہچنیں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مطالبات تیار کر لیے ہیں گئے ہیں۔ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ ہوئی ہے جس کا پی ٹی آئی نے اعتراف بھی کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ایجنٹ کرتا ہے اس کا ذمہ دار پرنسپل ہوتا ہے۔ تمام مطالبات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں