حکومت راستہ بند کرتی تو کنٹینرز اٹھا کر پھینک دیتے، فضل الرحمان


اسلام آباد: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ہمارا راستہ بند کرتی تو ہم ان کے کنٹینرز اٹھا کر پھینک دیتے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کامشاورتی اجلاس ہوا۔ ہم سب الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ دستاویزات اور بینک اکاؤنٹس کو پی ٹی آئی نے ظاہر نہیں کیا۔ ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر بات کر رہے ہیں ہم ڈرے ہوئے نہیں ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اگر حکومت ہمارا راستہ بند کرتی تو ان کے کنٹینرز اٹھا کر پھینک دیتے ان کو ہماری طاقت کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے اور حکومت درخواستیں دے کر فارن فنڈنگ کیس کو التوا دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر خارجہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا احتجاج آئین و قانون کے مطابق ہے اور ہمیں حکومت کی طاقت کا بھی معلوم ہے کیونکہ یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں