چور چور کی گردان کرنے والا سب سے بڑا چور نکلا، مریم نواز



اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چورچور کی گردان کرنے والا سب سے بڑا چور نکلا۔ فارن فنڈنگ کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی پارٹی بی جے پی نے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی۔ عمران خان کو بھارت اور اسرائیل سے بڑی فنڈنگ ہوئی۔

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ اب سماعت نہیں سزا ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خاموشی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ جتنی بھی طاقت استعمال کر لیں،، آپ عوام سے نہیں جیت سکتے۔

بعد ازاں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولوی جنازہ پڑھ کر ہی چھوڑتا ہے،آپ کو نکال کر دم لیں گے۔

حکومت راستہ بند کرتی تو کنٹینرز اٹھا کر پھینک دیتے، فضل الرحمان

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس کے طلبا قانون اور جمہوریت کی طرف آنا چاہتے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ جب آپ کےپاس ایجنڈا نہیں تھا تواقتدارمیں کیوں آئے؟


متعلقہ خبریں