دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں بھارت کے نو شہر شامل


اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر کان پور کا پہلا, فرید آباد کا دوسرا اور بنارس کا تیسرا نمبر ہے جبکہ “گیا” (چوتھے)، پٹنا (پانچویں)، دہلی (چھٹے)، لکھنؤ (ساتویں)، آگرہ (آٹھویں)، مظفرپورنویں نمبر پر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 108 مملک کے چار ہزار تین سو شہروں اور قصبوں کی فضائی آلودگی کاجائزہ لیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ آو) کی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں ہر دس میں سے نو افراد آلودہ فضا میں سانس لیے رہے ہیں جس سے سالانہ تقریباً 70 لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ آو کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے سبب لوگوں کو خطرہ ہے تاہم سب سے زیادہ آلودگی سے متاثر ہونے والا طبقہ غریبوں کا ہے۔

ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ فضائی آلودگی سے متاثر ہونے والے تین ارب لوگوں میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کرنے کے لیے اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق 42 لاکھ افراد گھر کے باہر کی فضا آلودہ ہونے سے ہلاک ہوئے، گھر کے اندر پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے 38 لاکھ افراد کی موت واقع ہوئی۔

فضائی آلودگی کی وجہ بننے والے عوامل میں آٹوموبائل، کوڑا کرکٹ کو لگائے جانے والی آگ اور الیکڑانک مشینیوں کا بے تحاشہ استعمال کرنا شامل ہے۔

فضا میں موجود زہریلے مادے دل اور پھیپھڑے شدید متاثر ہوتے ہیں جس سے فالج، کینسر اور نمونیا کے علاوہ دیگر بیماریاں انسان پر حملہ کردیتی ہیں۔


متعلقہ خبریں