پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے، شبلی فراز

پی ڈی ایم بیانیے کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو مسترد کرنے پر جڑواں شہروں کے عوام کے مشکور ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سامنے اجتجاج ناکام ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے ملک کا پیسہ لوٹا۔ براڈ شیٹ کا فیصلہ حقائق اور ثبوتوں پر مبنی ہے۔ کمیٹی اس بات کو دیکھے گی کہ لندن ہائی کورٹ میں کون کون پیش ہوا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ مولانا تنہائی کے باعث ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ کسی اچھے حکیم سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ایک ہزار افراد کو لاکھوں سمجھ کر خطاب کرتی رہیں۔ ماننا پڑے گا شریف فیملی میں اعتماد کی کوئی کمی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اسحاق ڈار کرپشن کا رول ماڈل ہیں۔ شریف فیملی نے کرپشن کو آرٹ بنا کر خود کو آرٹسٹ ثابت کر دیا۔


متعلقہ خبریں