نیب کراچی انکوائریز اور انوسٹی گیشنز میں سرفہرست


کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک بھر میں شکایات، ان کی چھان بین اور مقدمات کے متعلق اعدادوشمار جاری کئے ہیں، جس میں کراچی سرفہرست رہا ہے۔

انسداد بدعنوانی کے ادارے کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کراچی میں 553  شکایتوں، تفتیش اور مقدمات پر کام جاری ہے۔ 160 انکوائریاں اور123 انویسٹی گیشنز سمیت بدعنوانی کے 270 ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔

خیبرپختونخوا میں نیب کے پاس 79 انکوئریاں اور25 انویسٹی گیشنز ہیں، بدعنوانی کے 194 ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

بلوچستان میں زیرسماعت بدعنوانی کے ریفرنسز کی تعداد 96 ہے۔ نیب بلوچستان 80 شکایتوں کی چھان بین اور 24 کی تفتیش کررہا ہے۔

لاہورمیں نیب کی 155 انکوائریاں اور49 انویسٹی گیشنز جاری ہیں، متعلقہ عدالتوں میں بدعنوانی کے 360 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

راولپنڈی میں نیب 102 انکوائریاں اور43 کیسز پر انویسٹی گیشنز کررہا ہے۔ نیب راولپنڈی کے تحت زیر سماعت ریفرنسز کی تعداد 178 ہے۔

سکھرمیں نیب 96 انکوائریاں اور18 انویسٹی گیشنز کررہا ہے۔ بدعنوانی کے 46 ریفرنسزبھی زیرسماعت ہیں۔ ملتان میں 56 ریفرنسززیرسماعت ہیں۔ 20 انکوائریاں اور10 انویسٹی گیشنزبھی ہورہی ہیں۔


متعلقہ خبریں