الیکشن کمیشن: اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں تین روز اجلاس کرنے کی ہدایت

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کیخلاف بات نہیں کریں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں کم از کم تین روز اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مولوی جنازہ پڑھ کر ہی چھوڑتا ہے، آپ کو نکال کردم لیں گے: فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن بغیرکسی دباوَ کے اپنی ذمہ داریاں نبھانےکے لیے پرعزم ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اورشفاف انتخابات کےانعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہروقت تیار ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت سے بھول ہو گئی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کورونا، وکلاکی غیرحاضری اور اسکروٹنی کمیٹی کے ممبرکی ریٹائرمنٹ تاخیرکی وجہ بنی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق فارن فنڈنگ کیس سے متعلق موجودہ الیکشن کمیشن نے خاطرخواہ پیشرفت کی ہے۔

چور چور کی گردان کرنے والا سب سے بڑا چور نکلا، مریم نواز

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں کم ازکم تین روزاجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں