اسلام آباد نے منی لانڈرنگ موومنٹ کو مسترد کردیا، بابر اعوان

ہم 25 مئی کو نہیں بھولیں گے، سب کو حساب دینا ہو گا، بابر اعوان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ماہ کی تیاری کے باوجود ریڈ زون میں تین ہزار لوگ آئے تھے۔

دلچسپ امر ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی میں دو ہزار افراد آئے تھے۔

’ مولانا ذہنی اذیت کا شکار ہیں کسی اچھے حکیم سے رابطہ کریں‘

ہم نیوز کے مطابق ممتاز قانون دان بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد نے منی لانڈرنگ موومنٹ کو مسترد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اسی شہر میں کپتان کی ایک کال پ رلاکھوں افراد نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوراور چوکیدارمیں یہی فرق ہے۔

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ استعفے کی دھمکی دے کر اسمبلی سے تنخواہیں وصول کرنے والے بے نقاب ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں