سندھ: کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق


کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17 افراد جاں بحق جب کہ 778 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 308 ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 869 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 88 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کافیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 597 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی  تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 134 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں