بھارت: جنونی ہندوؤں کی جانب سے فرحان اختر کے خلاف مقدمہ درج

بھارت: جنونی ہندوؤں کی جانب سے فرحان اختر کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے ممتاز بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد اب فرحان اختر بھی نشانے پر آگئے ہیں۔

بھارت پھر پکڑا گیا: پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا

فرحان اختر دنیائے اردو کے شہرہ آفاق شاعر و نغمہ نگار اور کہانی کار جاوید اختر کے صاحبزادے ہیں۔ جاوید اختر کے والد جان نثار اختر بھی بے پناہ مقبول شاعر تھے۔ ان کی دوسری اہلیہ معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ہیں جو عالمی شہرت یافتہ ترقی پسند شاعر کیفی اعظمی کی صاحبزادی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر کے خلاف مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ مقدمہ ایمازون کی ویب سیریز مرزا پور کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ مقامی صحافی اروند کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر درج کیا ہے جس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر کتاب بھی لکھی ہے۔

بھارتی وزیراعظم کے زیادہ قریب سمجھے جانے والے صحافی ارنب گوسوامی گزشتہ دنوں پوری طرح نے نقاب ہو چکے ہیں جس پر خود بھارتی ذرائع ابلاغ میں بہت زیادہ تنقید کی جا رہی ہے۔

بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا

مرزا پور ویب سیریز کے پروڈیوسرز فرحان اختر اور رتیش سدھوانی ہیں۔ درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ویب سیریز میں مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے اور بھارتی ریاست اتر پردیشن کے متعلق غلط تاثر دیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ویب سیریز پر پابندی عائد کی جائے۔

فرحان اختر کی ویب سیریز مرزا پور میں پنکج تریپاٹھی اور علی فضل سمیت دیگر اداکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔

ویب سیریز مرزا پور کا پہلا سیزن 2018 میں آن ایئر ہوا تھا جسے لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ ویب سیریز کا دوسرا سیزن بھی آن ایئر ہو گیا ہے۔

بھارت میں دانشوروں کے آن لائن بات کرنے پر بھی پابندی

ممتاز بھارتی اداکار سیف علی خان کو بھی ملنے والی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے انہیں اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان سمیت گھر کے دیگر افراد کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی ہے جب کہ ریاست بھوپال کے شاہی خاندان کے وارث نے اپنا پرانا گھر بھی تبدیل کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں