کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے: سلیم مانڈوی والا

چودھری شجاعت الیکشن کمیشن میں ریفرنس فائل کریں تو پرویز الٰہی نااہل ہو سکتے ہیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس سے کوئی تعلق نہیں، کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، نیب ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے نیب سے متعلق کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ۔ نیب میڈیا کے استعمال کے بجائے قانونی طریقہ کار پر عمل کرے ، نیب سے متعلق ریفرنس یا نوٹس کے حوالے سے قانونی ٹیم سے رابطے میں ہوں ۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں نیب کو صرف پولیٹیکل انجیرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں ملزم نامزد

ان کا کہنا تھا کہ ہر نوٹس اور قانونی نکات کا جواب عین قانون کے مطابق دیں گے ۔ اگر نیب نوٹس موصول ہوا تو عدالت کے سامنے پیش ہوں گا۔

خیال رہے کہ نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں ملزم نامزد کیا ہے۔

نیب نے سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر سرکاری پلاٹس غنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے جبکہ سلیم مانڈوی والا کے ساتھ ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، غنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود بھی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں اور اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نُما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں۔

سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس غنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی اور حصے میں ملی رقم سے سلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا۔


متعلقہ خبریں