بھارت: کانپور، جنونی ہندوؤں کا مسجد و مزار پر حملہ، توڑ پھوڑ

بھارت: کورونا، دہلی سمیت مختلف علاقوں میں دو روزہ کرفیو

نئی دہلی: بھارتی شہر کانپور کے علاقے بٹھور میں جنونی شرپسند ہندوؤں نے ایک قدیم مسجد اوراس سے منسلک مزار میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

بھارت: قطب مینار کی مسجد قوت الاسلام کو شہید کرنیکی سازش

ہم نیوز نے بھارت کے ای ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شرپسندوں نے مزار کے کچھ حصوں کو بھگوا رنگ بھی کردیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہری انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا

عینی شاہدین کے مطابق 17 جنوری کے دن تقریباً 200 انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے بورڈ کو اکھاڑ کر پھینکا اور پھر دروازوں کو آگ لگادی۔

بھارت: جنونی ہندوؤں کی جانب سے فرحان اختر کے خلاف مقدمہ درج

ای ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور شرپسندوں نے ٹریکٹر کی مدد سے مسجد کے میناورں کو بھی منہدم کردیا ہے۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے شہر کانپورسے تقریباً 25 کلو میٹر دور بٹھور قصبے کے رام دھام نامی محلے میں قدیم مسجد کو شرپسدنوں کی جانب سے نقصان پہنچایا گیا۔ شرپسندوں نے عمارت پر ہندو مذہب سے متعلقہ تصاویر بھی چسپاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈر، خوف اور دہشت کی وجہ سے مقامی لوگوں کی جانب سے اس سانحہ کا مقدمہ بھی درج نہیں کرایا گیا لیکن شرپسندوں کی مذموم کارروائی پر شہر کے حالات کشیدہ ضرور ہو گئے تو علمائے کرام نے انتظامیہ سے بات چیت کیا ور قصور واروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بھارت: پڑھائی میں دل نہ لگانے والے بچے کو باپ نے آگ لگا دی

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی شکایت پر قاضی شہر حافظ عبدالقدوس ہادی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے پیش آنے سے پہلے کچھ شرپسند یہاں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جس کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی تھی مگر اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔

حافظ عبدالقدوس ہادی کے مطابق جب ڈی آئی جی ڈاکٹر پرتندرسنگھ سے میں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو انہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس علاقے میں پولیس فورس متعین کی لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مودی حکومت انتشار پھیلا کر دوسروں کو مارنا سکھار ہی ہے، بھارتی صحافی

ٹی وی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے مسجد اورمزار کے احاطے میں پولیس کا پہرہ لگا دیا ہے لیکن ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے۔


متعلقہ خبریں