کورونا: ویکسین کا بڑا فائدہ بھی سامنے آگیا

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


اسرائیل: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین کے استعمال سے جہاں لوگ خود کو وبائی مرض سے محفوظ رکھ سکیں گے وہیں وہ دوسروں تک اس کے پھیلاؤ کا سبب بھی نہیں بنیں گے۔ اس بات کا عندیہ ایک حالیہ تحقیق میں ملا ہے۔

کورونا: ویکسین کی خوراک لینے والے 13 افراد کو لقوہ ہو گیا

ہم نیوز نے ایک برطانوی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل میں کورونا ویکسین لگانے کے دوران کی جانے والی تحقیق میں اس بات کا عندیہ ملا ہے کہ جن افراد کو ویکسین لگائی گئی وہ اس وائرس کو دوسروں تک منتقل کرنے کا سبب بھی نہیں بن سکیں گے۔

طبی ماہرین کے مطابق فی الوقت حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے لیکن ابتدائی رپورٹ اس امر کی تصدیق کررہی ہے جو نہایت خوش کن ہے۔

کورونا ویکسین: مساوی تقسیم کا وعدہ خطرے سے دوچار ہو گیا

اس ضمن میں کی جانے والی ابتدائی تحقیق کو مد نظر رکھتے ہوئے طبی ماہرین کو یقین ہے کہ جن افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی ان سے ان افراد کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا جنہیں ابھی تک ویکسین نہیں لگائی جا سکی ہے۔

ناروے: کورونا ویکسین لگوانے والے 29 بزرگ شہری جاں بحق

اسرائیل میں کورونا سے بچاؤ کے لیے امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین لگائی جار ہی ہے۔ ویکسین لگوانے والے 13 ایسے افراد سامنے آچکے ہیں جنہیں لقوہ کی شکایات ہوئی ہیں جب کہ ناروے میں اسی ویکسین کے سبب 29 بزرگ شہریوں کی اموات بھی ہو چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں