وزیراعظم کی کورونا ویکسینز کے حصول کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات

وزیراعظم کی خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی، گیس فراہم کرنےکی ہدایت

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے منظورشدہ کورونا ویکسینز کے حصول کے حوالے سے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات کر دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کورونا ویکسین کےحصول کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے شرکت کی۔

ڈریپ نے کورونا ویکسین سائینو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ گزشتہ چند دنوں میں 2 ویکسینز کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی ہے۔ مزید ویکسینز کی منظوری کے لیے اقدامات کو فاسٹ ٹریک کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منظورشدہ 2 ویکسینز کی حصولی کے لیے اقدامات جاری ہیں، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ویکسینز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں