مریم نواز کو کشمیری چائے اور مولانا کو حلوہ پیش کرونگا، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار قرار دیتے ہوئے لانگ مارچ کی بھی دعوت دے دی ہے۔

’ مولانا ذہنی اذیت کا شکار ہیں کسی اچھے حکیم سے رابطہ کریں‘

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر کہا کہ گاڑیاں اور لیڈر بہت تھے لیکن کارکنان نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کل نہیں، آج لانگ مارچ کرے خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اپوزیشن کا آخری سیاسی کارڈ ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز براڈ شیٹ پڑھ لیں، پانامہ ٹو کھلنے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 40 ہزار لوگوں کا ریکارڈ دیا، آپ چالیس لوگوں کا ڈیٹا دے دیں۔

اپوزیشن کی تعداد کے حوالے سے سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پی ڈی ایم کے مظاہرے میں صرف دو ہزار لوگ تھے۔ انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ، رینجرز اور پولیس کو بھی مبارکباد پیش کی۔

ہم نیوز کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں دینی مدارس کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا جس اسمبلی پرلعنت بھیجتا ہے اسی کی سیٹ جیتنے پربلاول جشن منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب! آپ بچوں کو صرف ورغلا رہے ہیں۔

اسلام آباد نے منی لانڈرنگ موومنٹ کو مسترد کردیا، بابر اعوان

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں اسلام آباد کے مدارس اورعلمائے کرام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ لانگ مارچ کریں گے ہم ویلکم کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بھی دو امیدواران ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازکو کشمیری چائے اورمولانا کو حلوہ پیش کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پہلے بھی مولانا کے ساتھ ہاتھ  ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا جگر بلاول جشن منا رہا ہے اور آپ ادھر چھوٹے سے جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آپ کواجازت دی اس لیے آپ ریڈزون آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں جلسہ ہوا لیکن میٹرو بند نہیں ہوئی۔

پی ڈی ایم والے این آر او کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب تک میں وزیرداخلہ ہوں کوئی ختم نبوت کے خلاف بات نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج حقیقی اورعظیم طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھاجو بھی پاک فوج کے خلاف بولے گا، معاف نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں