لسبیلہ: مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق


لسبیلہ: بلوچستان کی لسبیلہ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں  بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب لسبیلہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے میں 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں بیلہ سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: قتل کے کیس میں زیر تفتیش ملزمہ پولیس حراست سے فرار


متعلقہ خبریں