چین کے امیرترین شخص جیک ما منظرعام پرآ گئے


چین کے سب سے زیادہ قابل شناخت کاروباری شخص اور آن لائن شاپنگ کی معروف کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما تین ماہ بعد منظرعام پر آگئے ہیں۔

انہوں نے اساتذہ کی ایک سالانہ تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد ملاقات کریں گے۔

جیک ما ماضی میں انگریزی کے ٹیچر رہ چکے جیک ماہ اکتوبر سے چین کے ریگولیٹری نظام کے خلاف بیان دینے پر پراسرار طور پر غائب تھے۔

وہ اس ٹی وی شو کی آخری قسط میں بھی نہیں نظر آئے جس میں انہوں نے بطور جج شریک ہونا تھا۔ ریگولیٹری نظام کے افسران کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے علی بابا کے آنٹ گروپ کے 37 ارب ڈالر کا خسارہ بھی ہوا تھا۔

جیک ما نے گزشتہ سال اکتوبر میں ایک فنانشل ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ریگولیٹرز اور ریاستی بینکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد سے وہ منظرعام سےغائب ہیں۔

ان کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی تھی، حالانکہ وہ باقاعدگی سے روزانہ متعدد ٹویٹس کیا کرتے تھے۔


متعلقہ خبریں