آئی سی سی نےٹیسٹ فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

icc

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ فارمیٹ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

کیوی کپتان کین ولیمسن پہلے، اسٹیو اسمیتھ دوسرے اور مارنس لبوشینے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

پوجارا ساتویں، بین اسٹوکس آٹھویں، اجنکا ریحانے نویں اور ہینری نکولس دسویں پوزیشن پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بین اسٹوکس بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ جیسن ہولڈر دوسرے اور جدیجہ کا تیسرا نمبر ہے۔

آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز کی باولنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ اسٹورٹ براڈ دوسرے اور نیل وینگر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جوش ہیزل وڈ پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز اور بالرز رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں