ظاہر پیر:دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں


ظاہر پیر: پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے شہر ظاہر پیر میں دوسری بیوی نے شوہر کی مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں۔

افسوسناک واقعہ تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں اڈہ مسن کے قریب پیش آیا۔

متاثرہ شخص نے مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمہ کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ شادی کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کا پہلے بھی نکاح ہے جس پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مظلوم شوہر نے مؤقف اپنایا کہ تلخ کلامی پر دوسری بیوی اور اس کے بھائیوں نے نشہ آور چیز کھلا کر مونچھیں اور بھوئیں کاٹ دیں۔

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ جیب سے 50 ہزار بھی نکالے اور125 موٹر سائیکل بھی چھین لیا۔ شوہر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان نے میرا ناک کاٹنے کی کوشش بھی کی۔

پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی اور چھاپے بھی مارے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں