وفاقی حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلانٍ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے 5 فروری کے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری طور پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اور کانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اور بھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کی فلم انڈسٹری بھی مودی حکومت کے زیر عتاب


متعلقہ خبریں