21 اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 21 ارکان پارلیمنٹ اور اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شمیم آفریدی کی رکنیت بحال کر دی جبکہ صوبائی وزیر کامران بنگش، شاندانہ گلزار اور حامد یار ہراج کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کی گئی ہے۔

سینیٹ کے ایک، قومی اسمبلی کے 3 اور پنجاب اسمبلی کے 7 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 7 اور بلوچستان اسمبلی کے ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا وزیرستان میں 3جی،4جی سروس بحال کرنے کا اعلان

بحال ہونے والے اراکین اب قانون سازی میں حصہ لے سکیں گے تاہم اب بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والے 133 ارکان کی رکنیت معطل ہے۔


متعلقہ خبریں