مصباح کی کوچنگ کے دوران کوئی مسئلہ نہیں ہوا، محمد حفیظ


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی کوچنگ کے دوران مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی جگہ پر کمی آرہی ہے تو وہ پلیئر نے پرفارمنس سے پوری کرنی ہے اور اگر آپ سے پرفارم نہ ہو تو آپ اپنی خراب کارکردگی کسی اور پر نہیں ڈالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے دو گھنٹے بھی بیٹنگ کرنی کی ضرورت ہوئی تو وہ مجھے ملی ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ سال میرے کیرئیر کے لیے بہترین رہا ہے، پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹسمن بنا، 17 سے اٹھارہ سال ہو گئے پاکستان کے لئے کھیلتے ہوئے، ہمیشہ پہلی ترجیح پاکستان ہے اس میں کوئی ابہام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ببل کے لیے دستیاب ہوگا، ٹی ٹین لیگ میں بھی بائیو سیکور ببل میں ہونگا۔

محمد حفیظ انگلینڈکیخلاف ٹی2 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والےکھلاڑی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، ایسا کبھی محسوس نہیں ہوا کہ بورڈ کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔

محمد عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عامر چھوٹے بھائی کی طرح ہے، انہوں نے جو بھی فیصلہ کیا اس کا میں احترام کرتا ہوں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ پیٹرن ان چیف عمران خان سے ملاقات میں فرنٹ مین تھا، وزیر اعظم  نے ہمیں عزت دی، ہم نے مل کر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کے لیے بات کرنی کی ٹھانی،فیصلہ جو بھی ہوا اس کا میں احترام کرتا ہوں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کے حق میں ہوں، ہم لوگ وہی سے پروڈکٹ بنے ہیں۔


متعلقہ خبریں