پاکستان: شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان: شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ میزائل کی زمین سے زمین تک  دو ہزار 750 کلومیٹر کی رینج ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہین 3 میزائل دو ہزار 750 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین 3 میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرزکو جانچا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجرے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔


متعلقہ خبریں