سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

سونا (gold)

کراچی: ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 130 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 880 روپے ہو گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے ہو گئی تھی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے اضافے سے 96 ہزار 750 روپے ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں