پارٹی فنڈنگ کیس: درخواست گزار اکبر ایس بابر کا تحقیقات پر تحفظات کا اظہار



اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کیس میں تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا معاملہ چھ سال سے چل رہا ہے ۔ کمیٹی ریکارڈ پرحتمی فیصلہ نہیں کر پا رہی ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا اسکروٹنی کمیٹی ناکام ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے 23 خفیہ اکاوَنٹس عوام کے سامنے رکھنے کیلئے کہا تاہم ایک کی معلومات بھی ہم سےشیئرنہیں کی گئی۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ لوگ حقائق جاننا چاہتے ہیں لہذا معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔


متعلقہ خبریں