صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت ایک روایت نبھائی

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب صدر اور ان کی اہلیہ کو خوش آمدید نہ کہنے کی نئی روایت ڈالی وہیں انہوں نے اپنی جگہ صدر منتخب ہونے والے جوبائیڈن کے لیے روایات کے عین مطابق ایک خط ضرور چھوڑا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانہ

امریکہ میں مروج قواعد و ضوابط کے تحت جانے والا صدر نئے آنے والے صدر کو نہ صرف وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہے بلکہ ایک تحریری خط بھی چھوڑتا ہے جس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

مروج قواعد و ضوابط کے تحت نیا آنے والا صدر سابقہ صدر کے لیے معافی کا بھی اعلان کردیتا ہے جس کی اسے آئین اجازت دیتا ہے۔

فخر ہے کہ میں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، صدر ٹرمپ کا الوداعی پیغام

امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جگہ حلف اٹھانے والے جوبائیڈن کے لیے ایک خط چھوڑ کر گئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی خبر کی تصدیق این بی سی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کی ہے۔

ٹرمپ جوہری ہتھیاروں کے خفیہ کوڈز والا بیگ ساتھ لے جائیں گے

دلچسپ امر ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے نام لکھے گئے خط میں کیا کہا ہے، تاحال اس پر خاموشی ہے اور کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں