زمبابوے: کورونا، وزیر خارجہ کا انتقال ہو گیا

زمبابوے: کورونا، وزیر خارجہ کا انتقال ہو گیا

ہرارے: زمبابوے کے وزیر خارجہ انتقال کر گئے ہیں۔ وزیر خارجہ مویو (Sibusiso Moyo) کا انتقال عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے۔

اسمارٹ واچ ٹیسٹ سے پہلے کورونا کی تشخیص کرے گی

مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق زمبابوے کے صدارتی ترجمان جیورج چارمیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مویو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد زیر علاج تھے۔

ماہرین نے ٹیکسی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ بتا دیا

صدارتی ترجمان کے مطابق دوران علاج ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ وینٹی لیٹر پہ منتقلی کے باوجود سنبھل نہ سکے اور انتقال کرگئے ۔

مویو سابق فوجی جنرل تھے۔ انہوں نے 2017 میں حکومت کو ختم کر کے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا تھا۔

کورونا وائرس: دنیا میں 9 کروڑ 66 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر

زمبابوے کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والے وزیرخارجہ کی آخری رسومات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں