امریکی صدر کی تقریب حلف برداری: جوبائیڈن کی کیپٹل ہل آمد

امریکی صدر نے اہم اعلان کر دیا

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کیپٹل ہل پہنچ گئے ہیں۔ وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن سے امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس حلف لیں گے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت ایک روایت نبھائی

نو منتخب صدر کے حلف اٹھاتے ہی ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کا سورج ڈوب جائے گا۔ انہوں نے امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس چھوڑ دی ہے اور فلوریڈا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

امریکی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب ایوان اقتدار سے رخصت ہونے والا صدر نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہو گا اور نہ ہی اسے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانہ

نو منتخب صدر جوبائیڈن کے ہمراہ نائب صدارت کے منصب کے لیے کملا ہیرس حلف اٹھائیں گی۔ امریکی تاریخ میں وہ پہلی نائب صدر ہوں گی۔

کملاہیرس پہلی افریقی امریکی اورایشائی نژاد نائب صدر بھی ہیں۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

امریکی تاریخ کے 11 ایسے صدر جو دوبارہ منتخب نہ ہوسکے

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا اور جنیفر لوپز پرفارم کریں گی۔


متعلقہ خبریں