نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے: جوبائیڈن

نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے: جوبائیڈن

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ آج امریکہ اور جمہوریت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموریت ایک بار پھر بچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ روزپہلے کیپٹل ہل پرہونے والے حملے نے جمہوری بنیادیں ہلا دیں۔

امریکہ: نو منتخب صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھا لیا

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ملک کے معمر ترین صدر منتخب ہونے والے جوبائیڈن نے کہا کہ سفید فام نسل پرستی کوشکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے امریکہ کو پھر متحد کرنے کا دن ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت ایک روایت نبھائی

نو منتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اختلافات کوجنگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ کو مختلف چیلنجز کا سامان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج شخصیات کی نہیں بلکہ جمہوری عمل کی فتح ہوئی ہے۔

’’ اب تمہارا وقت ہے‘‘: نو منتخب امریکی صدر کو پیغام مل گیا

امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے اب بہت آگے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے دوسری جنگ عظیم سے زیادہ امریکیوں کی جانیں لیں۔ انہوں نے دونوں پارٹیوں کے سابق صدور کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

نو متخب امریکی صدرجوبائیڈن نے واضح طور پر اپنے پہلے صدارتی خطاب میں کہا کہ جمہوریت بہت قیمتی ہونے کے ساتھ ساتھ نازک بھی ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث بیروزگاری بڑھی اور معیشت متاثر ہوئی۔

امریکہ کے نو منتخب صدر نے کہا کہ ہم متحد ہو کر دہشت گردی اور عالمی وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک بار پھر امریکہ کو اچھائی کی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ عظیم لوگوں کا ملک ہے۔

امریکہ و اسرائیل کے خلائی مخلوق سے رابطے: ٹرمپ کو دی ہدایت

نو متنخب امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں کہا کہ تمام امریکیوں کو متحد کرنا میرا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگوں اور مشکل حالات کا مل کر مقابلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز