جوبائیڈن نے ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیاں تبدیل کر دیں

فائل فوٹو


واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاوس پہنچتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیاں تبدیل کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن نے حلف اٹھاتے ہی مسلمان ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کر دیے۔

امریکی صدر نے پیرس معاہدے میں دوبارہ شمولیت اور میکسیکو سرحد پر متنازعہ دیوار کی تعمیر روکنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا جبکہ وفاقی املاک میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں اور بہت سے معاملات پر قانون سازی کرنا ہو گی۔

جوبائیڈن نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں اور وہ امریکی کے معمر ترین صدر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: نو منتخب صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھا لیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے بعد سخت سکیورٹی حصار میں امریکہ کے 46 ویں صدر جو بائیڈن نے حلف اٹھایا۔


متعلقہ خبریں