مہوش حیات کا جو بائیڈن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

اسلام آباد: صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں اداکارہ نے جوبائیڈن کے صدر بننے پر امریکی دوستوں کو مبارکباد دی۔

مہوش حیات نے تحریر کیا کہ امریکا میں تبدیلی کے اثرات پوری دنیا میں محسوس ہوتے ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے امید بھی ظاہر کی کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن امریکا کے ساتھ پوری دنیا کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی حلف اٹھا لیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں۔

’’ اب تمہارا وقت ہے‘‘: نو منتخب امریکی صدر کو پیغام مل گیا

جوبائیڈن امریکہ کے معمر ترین صدر بن گئے ہیں۔ ان کی عمر 79 سال ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ملک کے معمر ترین صدر منتخب ہونے والے جوبائیڈن نے کہا کہ سفید فام نسل پرستی کوشکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے امریکہ کو پھر متحد کرنے کا دن ہے۔

نو منتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمیں نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اختلافات کوجنگ میں نہیں بدلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ کو مختلف چیلنجز کا سامان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج شخصیات کی نہیں بلکہ جمہوری عمل کی فتح ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں