ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات، 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات، 4 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

اسلام آباد: ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

سمبڑیال کے قریب  وزیرآباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک اور مزدا میں ٹکر ہو گئی جس کے باعث تین افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔

ملتان میں بھی دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ وہاڑی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ترجمان عبدالجبار کے مطابق حادثہ 4 گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں پہلی صدی عیسوی کے قدیم آثار دریافت

دوسری جانب آج کراچی میں بھی دھند کا راج رہا اور مختلف علاقوں میں حد نگاہ 200 میٹر تک رہی۔ کراچی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔


متعلقہ خبریں