گوجرانوالہ: ڈنڈے کے وار سے4بچے اور ماں قتل


گوجرانوالہ: پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں4 بچوں اور ماں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

افسوسناک واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کی لاشیں گھر کے ایک کمرے سے ملی ہیں۔ ماں اور بچوں کو ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ ریاض نذیر نے 5افراد کے قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 5سے12سال کے درمیان ہیں۔ تمام نعشیں گھر کے ایک کمرے سے ملی ہیں۔خون گھر سے باہر آنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

گھر میں کوئی اور فرد بھی موجود نہیں جس سے واقعہ کی تفتیش کی جا سکے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خاتون کا شوہر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےگوجرانوالہ میں ماں اور4بچوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز