روسی صدر پیوٹن کا محل کیسا ہے؟ 

روسی صدر پیوٹن کا محل کیسا ہے؟ 

فوٹو: فائل


روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے محل کی حیران کن تفصیلات جاری کردی ہیں۔ 

اس بار روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے شاندار محل کے بارے میں انکشافات کر دیے ہیں، الیکسی ناوالنی کے مطابق روس میں صدر نے اپنی الگ اسٹیٹ بنا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ولادی میر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ،روسی سیاستدان کا دعویٰ

انہوں نے اب ولادی میر پیوٹن کی 17 ہزار 300 ایکڑ کی جاگیر پر بنائے گئے ان کے محل کے متعلق حیران کن تفصیلات دنیا کو بتا دی ہیں۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق الیگزی نیوالنے نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے جنوبی علاقے میں بحر اسود کے کنارے پر واقع صدر ولادی میر پیوٹن کے اس عالیشان محل کا رقبہ یورپی ملک مناکو سے 39 گنا زیادہ ہے۔

2 کھرب 19 ارب سے زائد مالیت کے عالیشان محل میں تھیٹر، کیسینو، سپا، بندرگاہ، زیر زمین آئس سکیٹنگ کا میدان اور چرچ بنائے گئے ہیں۔

17 ہزار تین سو ایکڑ رقبے پر بنائے گئے محل سے ساحلی علاقے تک ایک سرنگ بھی بنائی گئی ہے۔ گرفتاری سے قبل الیکسی ناوالنی نے یہ تفصیلات اپنے بلاگ پر 2 گھنٹے کی ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کی ہیں۔

ویڈیو میں ولادی میر پیوٹن کے شاہانہ محل کے اندرونی مناظر تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کی ’تنبیہ‘ پر روسی صدر پیوٹن کی مسکراہٹ

الیکسی ناوالنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جاگیر برسوں قبل روسی صدر کو رشوت کے طور پر دی گئی تھی جو دنیا کی سب سے بڑی رشوت ہے۔


متعلقہ خبریں