الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ا سکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جاری ہے۔ کمیٹی معاملہ جامع سفارشات مرتب کر کے کمیشن کو پیش کرےگی۔

یہ بہت اہم اور حساس کیس ہے اور اس پر میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہے۔ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت فریقین کے سامنے ہو رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے۔ کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فنڈنگ کیس:درخواستگزار اور اسکروٹنی کمیٹی کے درمیان ڈیڈلاک

کمیشن کھلی سماعت میں یہ سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا۔ دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی پر جانبداری کا الزام حقیقت کے برعکس ہے اور اسکروٹنی کمیٹی اپنے ٹی او آرز کے مطابق کام کر رہی ہے۔

اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں اکبر ایس بابر کے الزامات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران وکیل نے بار بار اسکروٹنی کے کام میں مداخلت اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کے مطابق اکبر ایس بابر کی بار بار مداخلت کے باعث اسکروٹنی کمیٹی کو اجلاس ختم کرنا پڑا۔

دوسری جانب ہم نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں اکبرایس بابر اور تحقیقات کرنے والی اسکروٹنی کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے۔اکبر ایس بابر نےا سکروٹنی کمیٹی کےغیرتصدیق شدہ دستاویزات کی تحقیقات پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

اکبر ایس بابر نے غیرتصدیق شدہ دستاویزات کی تحقیقات کے طریقہ کار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں