بھارت: کورونا ویکسین تیار کرنیوالے انسٹی ٹیوٹ میں آتشزدگی، پانچ ہلاک

بھارت: کورونا ویکسین تیار کرنیوالے انسٹی ٹیوٹ میں آتشزدگی، پانچ ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیار کی جانے والی ویکسین کے انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ آتشزدگی کے باعث پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ دیگر کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں حاصل کی جائیں گی، ڈاکٹر فیصل

ہم نیوز نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ تاحال آتشزدگی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن بھارتی ٹی وی چینلز نے اسنٹی ٹیوٹ کی عمارت سے دھویں کے اٹھتے ہوئے سیاہ بادل دکھائے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ پونے بھارت میں ہونے والی آتشزدگی سے کورونا ویکسین کی پروڈکشن متاثر نہیں ہو گی۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ پونے بھارت میں کورونا سے بچاؤ کی جو ویکسین تیار کی جا رہی ہے وہ تعداد کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

کورونا: ویکسین کا بڑا فائدہ بھی سامنے آگیا

اسٹرازینینیکا ( AstraZeneca) اور آکسفرڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کی لاکھوں خوراکیں اسی انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی جار ہی ہیں جو بھارت سمیت دیگر ممالک کو فراہم کی جارہی ہیں۔

جنوری میں انڈین ریگولیٹرز نے دو کورونا ویکیسنز کی منظوری دی تھی۔  کوویشیلڈ، سیرم انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے جب کہ کووکسن کو مقامی انڈین فرم بھارت بائیوٹیک نے تیار کیا ہے۔

مسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت نہ مانگیں، عالمی ادارہ صحت

بھارت  نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے دنیا میں سب سے بڑی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت جولائی 2021 تک 30 کروڑ افراد کو کوویشیلڈ اور کووکسن ویکیسن کی خوراکیں لگائی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں