چین: پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 افراد پر پابندی لگادی

چین: پومپیو سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 28 افراد پر پابندی لگادی

بیجنگ: چین نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں کلیدی عہدوں پہ فائز رہنے والے 28 افراد پہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سابق سیکریٹری خارجہ مائیک پومپپیو بھی شامل ہیں۔

جوبائیڈن نے ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیاں تبدیل کر دیں

ہم نیوز نے بتایا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے مطابق جن افراد پر پابنیدیاں عائد کی گئی ہیں ان میں قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولتن اور رابرٹ اوبرائن بھی شامل ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے مطابق عائد کردہ پابندیوں کی زد میں سابق سیکریٹری صحت اور اقوام متحدہ میں امریکہ نمائندے بھی آئے ہیں۔

چین کے امیرترین شخص جیک ما منظرعام پرآ گئے

ہم نیوز کے مطابق جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ چین، ہانک کانگ اور مکاؤ کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

چین کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کے تحت سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دوراقتدار میں کلیدی مناصب پہ فائز رہنے والے 28 افراد چین سے کسی قسم کا کوئی کاروبار بھی نہیں کرسکیں گے۔

نفرت، تعصب، نسل پرستی اور انتہا پسندی کامقابلہ کرنا ہے: جوبائیڈن

ہم نیوز کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد وہ ہیں جنہوں نے چین دشمن اقدامات اٹھائے اور کیے تھے۔


متعلقہ خبریں