وفاقی وزارت تعلیم: مدارس کے لیے نئے بورڈ بنانےکا فیصلہ

وفاقی وزارت تعلیم: مدارس کے لیے نئے بورڈ بنانےکا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم نے مدارس کے لیے نئے بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ کے مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ملک میں مدارس کے لیے پانچ امتحانی بورڈز قائم ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نئےامتحانی بورڈ کے لیے کم ازکم پانچ مفتیان کرام ،شیخ الحدیث اورمدرسہ مہتمم وزارت تعلیم کو درخواست دیں گے۔

ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کیلئے 12ذیلی دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم ازکم دس فیصد مدارس کی لسٹ درخواست کے ساتھ منسلک ہونا ضروری ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کے ذرائع کے مطابق مدارس کے لیے بورڈ کے بینک اکاؤنٹس، ایگزیکٹو کمیٹی اور شوریٰ کے اراکین کے نام دینا بھی لازمی ہیں۔

کورونا: خیبرپختونخوا کے دینی مدارس کو بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم کو بورڈ آفس کی جگہ اورتفصیلات بھی فراہم کرنا ضروری ہیں۔


متعلقہ خبریں