بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی ہے، مریم نواز

4 فروری کو استعفوں سے متعلق طریقہ کار طے کریں گے، مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرول بم گرانے کے ایک ہفتے کے اندر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان عوام دشمنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کا اثرضروریات زندگی کے تمام اشیا پر ہوتا ہے۔ مہنگائی کے اس دورمیں غریب کیسے زندہ رہے؟

انہوں نے کہا کہ عوام کا خون چوسنا موجودہ وزیراعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ اس شخص کا وزیراعظم کی کرسی پر گزارا گیا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے۔جو حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں آتی اسےعوام کا احساس نہیں ہوتا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ 7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے جبکہ 7 سال سے آپ درخواستیں دے رہے ہیں کہ کارروائی خفیہ رکھی جائے۔ 7 سال سے آپ کاغذات پیش نہیں کررہے ہیں۔ 7 سال سے تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کررہے ہو۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے بارودی سرنگیں لگائی تھیں۔ 2019 تک 227 ارب روپے کی بارودی سرنگ ہمیں ورثے میں ملیں۔ماضی کی حکومت کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ  توانائی کے مسائل ہماری حکومت کو ورثے میں ملے۔ ن لیگ کی حکومت نے ایسا خسارہ چھوڑا کہ ہمیں ادائیگیاں کرنا پڑیں۔شعبہ توانائی میں گردشتی قرضہ ن لیگ حکومت کی کار ستارنی ہے۔ ن لیگ حکومت نے دانستہ طور پر بدنیتی پر معاہدے کرکے کارخانے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت کی وجہ سے ملک میں 43 فیصد بجلی مہنگی بنتی ہے۔ عوام پر بوجھ ڈالتے تو یہ تقریباً 202 روپے اور 61 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 95 پیسے کا اضافہ کرنے جارہے ہیں۔ مشکل معاشی حالات کے باوجود پاور سیکٹر کیلئے 473 ارب روپے سبسڈی دی۔


متعلقہ خبریں