‘نواز شریف کے سیاسی حریف حمزہ اور شہباز ہیں’


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے آئندہ سیاسی حریفوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ شہبازشریف اورحمزہ شہباز سے ہوگا۔

مرکزی ترجمان نے بتایا کہ وزارت عظمی سے برطرفی کے بعد کئے گئے مارچ سے نواز شریف “میں سازش بتاؤں گا” کا راگ الاپ رہے ہیں۔ وہ راولپنڈی سے نکلے تو جہلم میں سازش بتانے کا کہا، جہلم کے بعد گوجرانوالہ میں سازش بتانے کا کہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے کے بعد بوکھلاہٹ اور فرسٹریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ تیزی سے اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے۔


متعلقہ خبریں