کورونا: برطانیہ میں بسوں کو ایمبولنس میں تبدیل کردیا گیا

کورونا: برطانیہ میں بسوں کو ایمبولنس میں تبدیل کردیا گیا

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر لندن کی بسوں کو عارضی طور پر ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

بھارت: کورونا ویکسین تیار کرنیوالے انسٹی ٹیوٹ میں آتشزدگی، پانچ ہلاک

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کی دو مسافر بسوں کی سیٹیں اتار کر ان میں آکسیجن سلنڈرز سمیت دیگر درکار ضروری طبی آلات نصب کردئیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک بس میں دو کورونا مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کی درکار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مزید 2 ہزار 363 افراد متاثر

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا مریضوں میں اضافے کے باعث ایمبولینس سروسز شدید دباؤ کا شکار ہیں جس کے بعد بسوں کو ایمبولنسز میں تبدیل کیا گیا ہے۔

بسوں کو ایمبولینس میں تبدیل کرنے والی کمپنی نے دو ڈرائیوروں کی خدمات بھی این ایچ ایس انتظامیہ کے سپرد کی ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں 9 کروڑ 73 لاکھ سے زائد افراد متاثر

برطانیہ میں طبی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر سخت ترین لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کرے۔


متعلقہ خبریں