فارن فنڈنگ: اپوزیشن جماعتوں کی حقیقت قوم کے سامنے آئیگی، وزیراعظم

وزیراعظم: بالواسطہ ٹیکسز میں کمی کیلیے آؤٹ آف باکس تجاویز طلب

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور ادارے ان کے پریشرمیں نہیں آئیں گے۔

فارن فنڈنگ کیس دوسرا پانامہ ہوگا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وہ اپنی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ ادوار میں ضرورت سے زیادہ مہنگی بجلی بنائی گئی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ دوران بریفنگ کہا گیا کہ 42 فیصد مہنگی بجلی بنانے کاخمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس میں وزرا کی کمیٹی نے براڈ شیٹ پر بھی بریفنگ دی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے صدارتی خطاب میں کہا کہ براڈشیٹ کیس نے سابق حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ این آراو 20 ملین ڈالرزکے نقصان کا سبب بنا۔

فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہونی چاہیے،وزیراعظم

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے مشرف کے ساتھ ڈیل کر کے اپنی پراپرٹی بچائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آج بھی صرف دولت بچانے کے لیے این آراومانگ رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ براڈشیٹ کیس کی روشنی میں جامع تحقیقات کروا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اوپن سماعت کی پیشکش کرچکا ہوں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حیبب نے فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی۔

فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کا چیلنج قبول کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ہرفورم پراپنا کیس پیش کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس اپوزیشن جماعتوں کی حقیقت قوم کے سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں جو کہتا تھا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز