اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اورسینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

سینیٹ الیکشن، حکومت اور ق لیگ کے معاملات طے

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے طلب کیے گئے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس آج صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوں گے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے طلب کیے جانے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ ایجنڈے کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

’سینیٹ الیکشن قبل از وقت ہو سکتے ہیں تو قومی اسمبلی کے کیوں نہیں؟‘

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریزترمیمی بل وزیردفاعی پیداوارپیش کریں گے۔ ایوان میں اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ترمیمی آرڈیننس بھی پیش جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ملائیشیا کے شہریوں سے ویزا توسیع میں فیس کی وصولی کے بارے میں توجہ دلاوَ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وقفہ سوالات بھی اجلاس کا حصہ ہے۔

براڈ شیٹ: قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی میں چیئرمین نیب طلب

ہم نیوز کے مطابق مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان صدر کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ کاپی بحث کے لیے پیش کریں گے۔ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

سینیٹ اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش ہوں گی۔


متعلقہ خبریں